• news

بی سی سی آئی کا سری نواسن کیخلاف بغاوت کے بعد اجلاس ملتوی

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایک اہم اجلاس صدر سری نواسن کے خلاف بورڈ ممبران کی جانب سے بغاوت کے امکان کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔نئی دہلی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت سری نواسن کو کرنا تھی لیکن ممبران کی جانب سے سری نواسن کے دوبارہ صدارت سنبھالنے کے امکان پر بغاوت کے آثار کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ سری نواسن آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کیس میں اپنے داماد گروناتھ کے خلاف تحقیقات ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اپنے عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔بھارتی بورڈ کی جانب سے سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات اور تمام افراد کو بری الذمہ قرار دینے کے فیصلے کو ممبئی ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا۔ بھارتی بورڈ نے منگل کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن