• news

یو ایس اوپن ٹینس کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ

نیویارک (اے پی پی) یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن (یو ایس ٹی اے) نے رواں سال شیڈول سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کر دیا۔ مینز اینڈ ویمنز سنگلز کے فاتح 2.6 ملین ڈالرز کے حقدار ٹھہریں گے۔ یو ایس ٹی اے کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق یو ایس اوپن کی انعامی رقم 25.5 ملین ڈالرز سے بڑھا کر 34.3 ملین ڈالر کر دی گئی ہے، دونوں سنگلز کے رنر اپس کو فی کس تیرہ، تیرہ لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔ سیمی فائنلسٹ کو 6 لاکھ 30 ہزار، کوارٹر فائنلسٹ کو 3 لاکھ 25 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ پہلے راﺅنڈ میں شکست کھانے والے کھلاڑیوں کو 32 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ سال کا چوتھا اور آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن 26 اگست سے شروع ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن