ایشیز سیریز، تیسرا ٹیسٹ : آسٹریلوی اننگز 527 رنز پر ڈیکلیئر، سوان کی 5 وکٹیں
مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں پر 527 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ کپتان مائیکل کلارک 187 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ ڈیون سمتھ نے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔ وارنر 5، پیٹر سڈل ایک رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ ہیڈن 65 اور مچل سٹارک 66 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ گریم سوان نے 5 وکٹیں، سٹیورٹ براڈ اور ٹم بریسنن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں دوسرے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں پر 52 رنز بنا لئے۔ جوروٹ 8 رنز بنا کر پیٹر سڈل کی گیند پر وکٹ کیپر ہیڈن کو کیچ تھما بیٹھے۔ نائٹ واچ مین ٹم بریسنن بھی صرف ایک سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان ایلسٹر کک 36 اور جوناتھن ٹراٹ 2 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ دونوں وکٹیں پیٹر سڈل نے حاصل کیں۔