کولن پاﺅل نے رومانیہ کی خاتون سفیر سے معاشقے کی تردید کردی
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ کے سابق سیکرٹری خارجہ کولن پاول نے رومانیہ کی خاتون سفیر کورینا کریٹو سے اپنے کسی بھی معاشقے کی تردید کی ہے۔ قبل ازیں ایک ہیکر ان دونوں کی ایک دوسرے کو بھیجی گئیں ”ای میلز“ ہیک کرکے منظر عام پر لے آیا تھا۔ 76سالہ پاول نے کہا کہ 46 سالہ کریٹو کے ساتھ بش کے دور حکومت میں انہوں نے ذاتی نوعیت کی ای میلز کا تبادلہ کیا تھا تاہم یہ رابطے بھی دو سال قبل ختم ہوچکے ہیں اور انکا کریٹو کے ساتھ کوئی معاشقہ تھا نہ ہے۔ انہوں نے اپنی ای میلز ہیک کئے جانے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انکی ای میلز چرانے والے گسی فائر نے بش خاندان کے افراد کی ای میلز ہیک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔