• news

بلوچستان کابینہ کی عدم تشکیل پر تشویش ہے، وفاق کو آگاہ کر دیا: جے یو آئی (ف)

اسلام آباد(ثناءنیوز) بلوچستان میں کابینہ کی عدم تشکیل پر جے یو آئی (ف) کو سخت تشویش لاحق ہے۔ وفاقی حکومت کو اس بارے میں تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں سیاسی مستقبل کے حوالے سے نیا عمرانی معاہدہ چاہتے ہیں۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان بلوچستان حکومت کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ اس امر کا کا اظہار فضل الرحمان کے ترجمان جان اچکزئی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا جمعیت علماءاسلام نے بلوچستان میں حکومت میں شمولیت کے حوالے سے کوئی خواہش ظاہر نہیں کی اور نہ ہی بلوچستان کے کسی سیاستدان سے اس حوالے سے کوئی بات ہوئی ہے۔ جے یو آئی دفتر کے بیان کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان کو ئی ملاقات نہیں ہوئی البتہ دونوں رہنماﺅں کا پارلیمنٹ ہاﺅس میں معمول کے مطابق آمنا سامنا ضرور ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے آن ریکارڈ مسلم لیگ (ن) سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بھی بلو چستان میں حکومت میں شمولیت کے سلسلے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن