اخوان المسلمون کی جان کیری کے بیان پر سخت تنقید، امریکہ مصری عوام کی خواہشات کو نظرانداز کر رہا ہے: محمد علی بشر
قاہرہ (ثناءنیوز) مصر کی اخوان المسلمون نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے اس بیان پر سخت تنقید کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مصر کی افواج نے صدر مرسی کو برطرف کر کے ملک میں جمہوریت بحال کی ہے۔ اخوان کے ایک سینئر رہنما اور مرسی حکومت کے ایک وزیر محمد علی بشر کا کہنا تھا ہم ایسے بیانات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور ہمیں ان بیانات پر بہت افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا امریکہ وہ ملک ہے جو جمہوریت اور انسانی حقوق کی بات کرتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنے بیان پر دوبارہ سوچیں گے اور اسے صحیح کریں گے۔ بشر کا کہنا تھا کہ امریکہ مصری عوام کی خواہشات کو نظر انداز کر رہا ہے۔