اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج کی تقرری جوڈیشل کمشن کا اجلاس آج بلا لیا گیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک جج کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمشن کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کریں گے۔ اسلام آباد کوٹے کی خالی ایک آسامی کیلئے تین نام زیرغور آئیں گے۔ انیس جیلانی، ہارون الرشید اور راجہ اشتیاق میں سے کسی ایک کی بطور جج تعیناتی ہوگی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کاسی نے یہ تینوں نام تجویز کئے ہیں۔