یوم القدس پر شاہراہ قائد اعظم اور لاہور پریس کلب کے سامنے ریلیوں کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر، شہری گھنٹوں پھنسے رہے
لاہور(خصوصی نامہ نگار) یوم القدس کے موقع پر مختلف تنظیموںکی جانب سے شاہراہ قائد اعظم اور لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلیوں کے باعث ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ، گھنٹوں شہری ان ریلیوںکے باعث ٹریفک میں پھنسے رہے۔ پولیس کی طرف سے ریلی کے روٹس پر اور اس طرف آنے والی شاہراہوں کو بند رکھا گیا جسکی وجہ سے مال روڈ‘ شاہراہ فاطمہ جناح ‘ لکشمی چوک اور دیگر شاہراہوں پر ٹریفک جام رہی جسکے باعث افطار ی کے لئے گھروں کو جانے والے شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے ۔