• news
  • image

کراچی میں خونریزی جاری‘ تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق

کراچی میں خونریزی جاری‘ تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق

کراچی (نوائے وقت نیوز+ این این آئی) کراچی میں گذشتہ روز فائرنگ کے واقعات میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اورنگی ٹاﺅن کے علاقے ریتی پاڑہ اعوان محلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہیڈ کانسٹیبل ریاض باقر کو قتل کردیا، وہ ہیرآباد تھانہ میں تعینات تھا۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے 30 سالہ مظہر علی دم توڑ گیا۔ ادھر شاہ فیصل کالونی کو کورنگی سے ملانے والے فلائی اوور پر کار سواروں کی فائرنگ سے رات گئے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے ان میں دو زخمی اہلکار بعدازاں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ بتایا گیا کہ اہلکار افضل، غلام شبیر، ذوالفقار اور اسلم نے کار سواورں کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تھا مگر انہوں نے پولیس موبائل پر کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول اور ٹی ٹی سے اندھادھند گولیاں برسا دیں۔ علاوہ ازیں ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
کراچی/ خونریزی

epaper

ای پیپر-دی نیشن