مسلم لیگ ن اور جے یو آئی میں معاملات طے، متحدہ کا بھی کابینہ میں شمولیت کا امکان
مسلم لیگ ن اور جے یو آئی میں معاملات طے، متحدہ کا بھی کابینہ میں شمولیت کا امکان
اسلام آباد (ثناءنیوز + آئی این پی) وفاقی حکومت میں شمولیت کے لئے مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ ایم کیو ایم کی بھی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے اور ان دونوں پارٹیوں کی وزارتوں پر مشاورت ہو رہی ہے۔ وفاقی کابینہ میں جے یو آئی کے دو ارکان شامل کئے جائیں گے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جے یو آئی سے ایک وفاقی وزیر اور وزیر مملکت لیا جائیگا۔ ایم کیو ایم کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کے بارے مین بھی نئی اتحادی جماعت کو گرین سگنل دیدیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سرحد اکرم درانی اور جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری وفاقی کابینہ میں عید کے بعد شامل ہوں گے۔ اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا امجد خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
جے یو آئی / معاملات