• news
  • image

معروف ادیب اور نقاد فرمان فتح پوری انتقال کر گئے

معروف ادیب اور نقاد فرمان فتح پوری انتقال کر گئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اردو کے معروف ادیب اور نقاد فرمان فتح پوری انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 87 سال تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق فرمان 1926ء میں اترپردیش کے شہر فتح پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے غالبیات اور لسانیات سمیت اردو ادب کے کئی شعبوں میں کام کیا۔ وہ 30 برس تک کراچی یونیورسٹی سے وابستہ رہے۔ ان کی نماز جنازہ آج مسجد خلفائے راشدین بلاک 13 ڈی اے گلشن اقبال کراچی میں ادا کی جائے گی جبکہ انہیں کراچی یونیورسٹی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔فرمان فتح پوری نے 300 سے زائد آرٹیکل اور 600 کتابوں پر تبصرے لکھے۔ انہوں نے فتح پور سے 33ءمیں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ 48ءمیں الٰہ آباد سے انٹر کا امتحان پاس کیا اور 50ءمیں آگرہ یونیورسٹی سے بی اے کیا۔ اسی برس پاکستان ہجرت کی اور کراچی میں آباد ہو گئے جہاں انہوں نے ایل ایل بی اور بی ٹی کی ڈگریاں حاصل کیں اور 65ءمیں پی ایچ ڈی کر کے کراچی یونیورٹی کے ساتھ منسلک ہو گئے۔
فرمان فتح پوری

epaper

ای پیپر-دی نیشن