کیریبئن لیگ : گیانا امیزون وارئیرز نے جمیکا تلاواز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
گیانا (سپورٹس ڈیسک) پہلی کیریبئن لیگ کے ایک میچ میں گیانا امیزون وارئیرز نے جمیکا تلاواز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ جمیکا تلاواز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 117 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ محمد حفیظ نے 4 اوورز میں 20 رنز دئیے مگر وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ گیانا امیزون نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ لنڈی سمنز نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد حفیظ 8 گیندوں پر 8 رنز بنا سکے۔ لنڈی سمنز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔