بھارت کا پہلی بار ملک سے باہر ون ڈے سیریز میں کلین سویپ
بلوایو (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے زمبابوے کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کرپہلی بار اپنے ملک سے باہر سیریز پانچ صفر سے جیت لی۔ زمبابوے کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 39.5 اوورز میں 163 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ سباندا 5، مساکاذا 32، برینڈن ٹیلر صفر، ماروما 4، ولیمز 51، ویلر 8، چیگمبورا 17، مٹو مبوذی 4، مشنگوے 16 اور ویٹوری 4 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ جروس 12 رنز پر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ امیت مشرا نے 48 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ شرما، انڈاکٹ، جدیجہ اور محمد شامی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 34 اوورز میں 167 رنز بنا کر پورا کر لیا۔ پجارا صفر، دھون 41، راہنی 50 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ ہوئے۔ جدیجہ 48 اور کارتھک 10 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ جروس نے 2 جبکہ واسر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ امیت مشرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔