پرویز رسول کو دورہ زمبابوے میں کوئی میچ نہ کھلانے پر کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے
نیو دہلی (سپورٹس ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پرویز رسول کو زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں ایک بھی میچ نہ کھلانے پر بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رسول اتنا سستا ہے کہ اسے صرف دورہ کے دوران احساس کمتری کا شکار کرنے کیلئے ساتھ لے جایا گیا۔ انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے درخواست بھی کی تھی کہ آل را¶نڈر کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے کہا تھا۔ ریاستی وزیر ششی طہور نے بھی پرویز رسول کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔