• news

ایشنر سیریز : مانچسٹر ٹیسٹ‘ انگلینڈ کو فالو آن سے بچنے کے لئے 34 رنز درکار ‘3 وکٹیں باقی

مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز میزبان انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔ فالوآن سے بچنے کیلئے مزید 34 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 3 وکٹیں باقی ہیں۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز 7 وکٹوں پر 527 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ کپتان مائیکل کلارک نے 187 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ کرس روجرز نے 84، ڈیوس سمتھ نے 89، ہیڈن نے 65 اور مچل سٹارک نے 66 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ نے تیسرے دن کا کھیل شروع کیا تو ان کو ابتداءہی میں نقصان اُٹھانا پڑا جب جوناتھن ٹرا¶ٹ صرف 5 رنز بنا کر کرس ہیرس کی گیند پر کلارک کو کیچ تھما بیٹھے۔ کپتان ایلسٹر کک بھی 62 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر وکٹ کیپر ہیڈن کو کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد کیون پیٹرسن او رآئن بیل نے سکور کو 225 تک پہنچایا تو آئن بیل 60 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ بیئر سٹو 22 رنز بنا سکے۔ کیون پیٹرسن نے 113 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر میٹ پرائر 6 اور کرس براڈ 9 رنز بنا کر چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔ انگلینڈ نے مجموعی طور پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنا لئے۔ فالوآن سے بچنے کیلئے مزید 34 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 3 وکٹیں باقی ہیں۔ مچل سٹارک نے 3، کرس ہیرس اور پیٹر سڈل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی ٹیم فالوآن کا شکار ہو گئی تو اس کیلئے میچ میں واپس آنا مشکل ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن