ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائی کرنے کے بعد قومی ویمن ٹیم وطن واپس پہنچ گئی‘ انگلینڈ کو ہوم گراﺅنڈ پر ہرانا بڑی بات تھی : ثناءمیر
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کوالیفائنگ را¶نڈ کی مشترکہ چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی تو میڈل پہنے کھلاڑیوں کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کے استقبال کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت کرکٹ کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاتح وویمن ٹیم کی کپتان ثناءمیرکا کہنا تھا کہ انگلینڈ کواس کی ہوم گرا¶نڈ پر ہرانے سے ٹیم کی کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جو ایک خوش آئند امر اس مستقبل کے ایونٹ میں بھی فائدہ ہو گا۔ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کھیل پیش کیا اور اس ٹیم ورک کی بدولت ہی ہمیں فتح حاصل ہوئی۔ ٹورنامنٹ سے قبل تربیتی کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی بدولت مدمقابل ٹیموں کو ہرانے میں آسانی ہوئی۔ کھلاڑیوں کا کوچ سے کوئی اختلاف نہیں، استعفیٰ دینا ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ ٹیم کے کوچ محتشم رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں رسائی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ قومی ٹیم کے تینوں شعبوں نے بہترتین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ میں فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی ایسی کاکرکردگی دکھاتے ہوئے کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھے گی۔ آئرلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کوالیفائنگ را¶نڈ کے فائنل میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا گیا تھا۔