چیف الیکشن کمشنر کا مستعفی ہونا متنازعہ صدارتی انتخابات کی تصدیق ہے: عابد صدیقی
لاہور(خبر نگار ) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا کہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ عوام کا اعتماد ا±ٹھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا مستعفی ہونا صدارتی انتخابات کے متنازعہ ہونے کی تصدیق ہے۔ مسلم لیگ ن کو اداروں کی بجائے عوام کے سہارے سیاست کرنی چاہئے۔