• news

مسلمان اتفاق اور اتحاد سے ہر مشکل پر قابو پا سکتے ہیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اتفاق اور اتحاد سے اپنی ہر مشکل پر قابو پا سکتے ہیں اور دنیا میں ایک مو¿ثر اور نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ دنیا میں اسلام دشمن قوتیں ایک نکتہ پر جمع ہیں‘ لیکن مسلمان پسنے اور مظلوم ہونے کے باوجود اپنی بقاءاور سلامتی کیلئے ایک نہیں ہو سکے۔ ہم ایک دوسرے کا خون کرنے اور تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ غیروں سے زیادہ ہمیں آپس کے نفاق اور نااتفاقی سے نقصان پہنچایا ہے۔ نبی کریم نے ایک تہذیب سے نابلد قوم کو اتفاق و اتحاد کی ایک لڑی میں پرو کر دنیا پر اپنی بڑائی اور عظمت کی دھاک بٹھائی۔ ہمیں آپ کا سبق یاد کرنے اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن