لندن: برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے ہزاروں پاکستانیوں کا مظاہرہ، شام میں روضوں پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے ہزاروں پاکستانیوں نے مظاہرہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے شام میں القاعدہ کی حمایت ختم کرنے اور مقدس روضوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔