امریکہ نے ہمیں تنہا چھوڑ دیا‘ اخوان المسلمون پر دباﺅ بڑھائے : مصری آرمی چیف پھٹ پڑے
قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) امریکی ایما پر مصر میں آمریت مسلط کرنے والے جنرل ایمسی پھٹ پڑے مصری آرمی چیف جنرل ایمسی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہمیں تنہا چھوڑ دیا، مصری عوام سے منہ پھیر لیا۔ مصری عوام امریکہ کے رویئے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، مصر میں بحران کے خاتمے کے لئے امریکہ اخوان المسملون پر دباﺅ بڑھائے۔ امریکہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے دکھائی نہیں دیتا۔ واشنگٹن پوسٹ کو پہلے انٹریو میں السیسی نے مرسی حکومت گرانے کے فیصلے کا دفاع کیا مجھے توقع تھی اگر ہم مداخلت نہ کرتے تو خانہ جنگی شروع ہو جاتی۔ میں نے معزول صدر مرسی کو بھی یہ بات بتائی تھی انہوں نے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی تردید کی۔ ادھر امریکی وزیر دفاع چک ہیگل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم سیاسی مصالحت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہیگل نے زور دیا سیاسی عمل کی حمایت کریں۔اے این این کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ اور دوسرے ممالک مصر کی متحارب جماعتوں کو یکجا کرنے اور بحران کے پرامن حل کے لیے کوشاں ہیں، مصری کی عبوری حکومت پرامن مظاہروں کا احترام کرے جبکہ اخوان المسلمون نے کیری کے موقف کو بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا موقف مصری عوام کی خواہشات کی توہین ہے۔ ادھر مصری حکومت نے احتجاجی دھرنوں کی ناکہ بندی کا حکم دے دیا مرسی کے حامیوں کا احتجاج جاری ہے، قاہرہ میں تیسری جگہ بھی دھرنا شروع ہو گیا ہے۔