• news

حکومت عوامی توقعات پر پوری نہیں اتری، عید کے بعد وزیراعظم کو آخری بار بلوچستان میں کردار کیلئے کہوں گا: طلال بگٹی


کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی صدر جمہوری وطن پارٹی نوابزادہ طلال بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔ موجودہ حکومت سے عوام کو جو توقعات تھیں وہ اس پر پوری نہیں اتری۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا بلوچستان کے مسائل پر کوئی پیشرفت ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ عید کے بعد اسلام آباد اور لاہور میں وزیراعظم سمیت دیگر سیاستدانوں سے ملاقاتیں کروں گا اور آخری مرتبہ کردار ادا کرنے کا کہوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن