امریکہ کا ڈرون حملے روکنے سے انکار خودمختاری کے منہ پر طمانچہ ہے: سمیع الحق
لاہور (آئی این پی) جمعیت علماءاسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ امریکہ کا ڈرون حملے بند کرنے سے انکار ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے منہ پر طمانچہ ہے، نواز شریف تمام سیاسی اور فوجی قیادت کے ساتھ مل بیٹھ کر امریکی ڈرون حملے روکنے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جلد از جلد حکمت عملی بنائیں جب تک ڈرون حملے ہوتے رہیں گے دہشت گردی روکنا بھی ممکن نہیں۔ طالبان سے مذاکرات کر لئے جائیں تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات مولاناعاصم مخدوم سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے ملک کی سلامتی اور خودمختاری پر حملے ہیں، وقت آگیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دوٹوک بات کی جائے۔