• news

عدالتوں سے لڑنا چاہتے ہیں نہ کسی اور کی طرح سپریم کورٹ پر حملہ کریں گے: جاوید ہاشمی

عدالتوں سے لڑنا چاہتے ہیں نہ کسی اور کی طرح سپریم کورٹ پر حملہ کریں گے: جاوید ہاشمی

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کے ساتھ لڑنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی اور کی طرح سپریم کورٹ پر حملہ کریں گے، حق کیلئے جنگ لڑنی چاہئے اور تحریک انصاف بھی دھاندلی کیخلاف عمران خا ن کی قیادت میں جنگ لڑ رہی ہے۔ دھاندلی کی مکمل تحقیقات ہوجائے تو اقتدار میں آنیوالی مسلم لیگ (ن) منہ چھپاتے پھرے گی۔ عمران خان سے زیادہ عدلیہ کی آزادی اور ججز کی بحالی کیلئے کسی نے کردار ادا نہیں کیا ۔
لیکن ہم اس کے بدلے عدلیہ سے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ عام انتخابات میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کر جن لوگوں نے دھاندلی کی ہے ان کو کٹہرے میں لایا جائے۔
جاوید ہاشمی

ای پیپر-دی نیشن