• news

بھارت کی جانب سے سرحدوں کی خلاف ورزی پر حکمرانوں کی خاموشی ملکی مفاد میں نہیں: ڈاکٹر عبدالقدیر

بھارت کی جانب سے سرحدوں کی خلاف ورزی پر حکمرانوں کی خاموشی ملکی مفاد میں نہیں: ڈاکٹر عبدالقدیر

لاہور (آئی این پی) تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ آئے روز بھارت کی پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی پر حکمرانوں کی خاموشی ملکی مفاد میں نہیں۔ بھارت کو دیکھ کر حکمرانوں کو بھیگی بلی بننے کی بجائے آنکھوںمیں آنکھیں ڈال کر بات کرنا ہوگی۔ ہفتے کے روز تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر دانش بلوچ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ جاسوس بھارتی طیاروں کی آئے روز پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی لمحہ فکریہ ہے اور اس سے بڑا لمحہ فکریہ اس پر پاکستانی حکمرانوں کی خاموشی ہے۔
عبدالقدیر

ای پیپر-دی نیشن