• news

پی آئی اے اور پاکستان سٹیل کو نجکاری کی طرف دھکیلاجارہا ہے: رضا ربانی

پی آئی اے اور پاکستان سٹیل کو نجکاری کی طرف دھکیلاجارہا ہے: رضا ربانی

کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سینیٹرمیاں رضا ربانی نے کہاہے کہ پی آئی اے اور پاکستان سٹیل کو نجکاری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ پاکستان سٹیل میں ڈاﺅن سائزنگ ہوئی تو مزدور سڑکوں پر ہوں گے۔
پاکستان سٹیل میں افطار ڈنر سے خطاب میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت سرمایہ داروں کی حمایت سے کھڑی ہے۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی باتیں کرنے والوں نے بجلی، پیٹرول اور گیس مہنگی کرکے عوام کا خون نچوڑ دیا ہے۔ 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ پاکستان سٹیل اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو بند کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے۔ حکومت نے پہلے کے ای ایس سی کو تباہ کیا اب کے ای ایس سی من مانیاں کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن