”مشرف سکہ بند قادیانی ہیں“ زاہد سرفراز نے اے پی ایم ایل چھوڑ دی
”مشرف سکہ بند قادیانی ہیں“ زاہد سرفراز نے اے پی ایم ایل چھوڑ دی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) بزرگ مسلم لیگی رہنما زاہد سرفراز نے پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ چھوڑ دی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ این آر او I اور 2 کے بعد اب این آر او 3 آنے والا ہے جس کے تحت جنرل پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائیگی۔ سعودی حکمران جنرل (ر) مشرف کو بیرون ملک جانے کا راستہ دلوائیں گے۔ مشرف نے پاکستان کو بے رحمی سے لوٹا۔ جنرل مشرف سکہ بند قادیانی ہیں۔ انہوں نے شوکت عزیز جو قادیانی تھے ملک کا وزیراعظم بنایا اور پاکستان کو ایک ناکام ریاست بنانے کی سازش کی۔ زاہد سرفراز نے کہا کہ وہ پیدائشی مسلم لیگی ہیں۔ جنرل مشرف کی مسلم لیگ چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کی مسلم لیگ کو بھی حقیقی مسلم لیگ نہیں سمجھتے بلکہ اصل مسلم لیگ وہ ہے جسے کونسل مسلم لیگ کہا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا جنرل مشرف کے قریبی ساتھیوں میں اقبال زیڈ احمد اور لیفٹیننٹ کرنل ظل الرحمنٰ شامل ہیں جن کے ذریعے جنرل مشرف نے مختلف طریقوں سے لوٹ مار کی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا دورہ پاکستان ”کچھ دینے نہیں کچھ لینے“ کیلئے تھا۔ انہوں نے پرویز مشرف اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف اور نوازشریف اکٹھے ہو گئے ہیں جنرل مشرف اپنے ہی فارم میں اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہے ہیں ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کی کسی کو جرا¿ت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں پرویز مشرف کو ذاتی طور پر ناپسند کرتا ہوں اس لئے میں کونسل مسلم لیگ کو بحال کروں گا۔
زاہد سرفراز