• news
  • image

افغانستان کی صورتحال : اوبامہ اگلے ماہ نیویارک میں نوازشریف اور کرزئی سے مشترکہ ملاقات کرینگے

افغانستان کی صورتحال : اوبامہ اگلے ماہ نیویارک میں نوازشریف اور کرزئی سے مشترکہ ملاقات کرینگے

اسلام آباد (مقبول ملک/ دی نیشن رپورٹ) اگلے ماہ نیویارک میں امریکی صدر بارک اوباما وزیراعظم محمد نواز شریف اور افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ اہم مشترکہ ملاقات کرینگے۔ قابل اعتماد سفارتی ذرائع نے دی نیشن کو بتایا کہ صدر اوباما اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن پر ملاقات کرینگے جس میں اس بات پر زور دیا جائیگا کہ دونوں ممالک افغانستان میں امن اور علاقائی استحکام کیلئے اختلافات ختم کر دیں۔ ان ذرائع کے مطابق اوباما انتظامیہ چاہتی ہے کہ پاکستان اور افغانستان انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کو مزید موثر اور بامعنی بنانے کیلئے باہمی تعاون کریں، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے حالیہ دورہ پاکستان میں وزیراعظم نواز شریف کو اگلے ماہ دورہ امریکہ کا دعوت نامہ پہنچا دیا تھا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا بجا طور پر اعتراف بھی کیا۔ ایک اور پیشرفت یہ ہوئی کہ امریکی خصوصی ایلچی برائے پاکستان و افغانستان جیمز ڈوبنز نے جمعہ کو افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی اور انہیں جان کیری کے دورہ¿ پاکستان پر بریف کیا۔ امریکہ کا یہ اقدام صدر کرزئی کے اس ماہ کے مجوزہ دورہ پاکستان سے قبل ہے۔ امریکہ نے ان کے دورہ¿ پاکستان کا خیرمقدم کیا ہے۔ کرزئی کو دورہ¿ پاکستان کا دعوت نامہ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے دورہ¿ افغانستان میں پہنچایا تھا جس کا مقصد اختلافات کم کرنا ہے۔ صدر کرزئی نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ دورہ¿ پاکستان دوطرفہ تعلقات اور افغانستان میں امن کے قیام کی جانب مثبت پیشرفت ہو گا۔ افغان حکومت یہ خیال کرتی ہے کہ پاکستان مذاکرات کیلئے طالبان پر اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے۔ پاکستان نے مفاہمت کے عمل کی حمایت کی ہے۔
نواز اوباما ملاقات

epaper

ای پیپر-دی نیشن