• news

فینا ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ،میڈلز ٹیبل پر امریکہ کی ٹیم 12 طلائی تمغوں کےساتھ سرفہرست

بارسلونا (اے پی پی) پندرہویں فینا ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں میڈلز ٹیبل پر امریکہ کی ٹیم 12 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارسلونا میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور (آج) پیر کو آخری کیٹگریز کے فائنلز کے ساتھ اختتام پذیر ہو گی۔ ایونٹ میں اب تک مجموعی طور پر 96 تمغوں کے فیصلے ہو گئے ہیں۔ امریکہ کی ٹیم 12 طلائی، 6 چاندی اور 6 کانسی کے تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر سب سے آگے ہے۔ چین کی ٹیم چار طلائی تمغوں، سات چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا کی ٹیم تین طلائی اور سات چاندی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ کی ٹیم تین طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ جاپان، پولینڈ، سپین، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، کینیڈا، فن لینڈ اور ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی ٹیمیں اب تک طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن