• news

آئی سی سی پر بھارتی اجارہ داری 2023ءورلڈ کپ کی میزبانی لے لی

اسلام آباد(آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر بھارت کی اجارہ داری‘ 2023ءورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرلی۔ رپورٹس کے مطابق پیسے کی چکاچوند کے باعث بھارت نے آئی سی سی پر اپنی حکمرانی برقرار رکھی ہوئی ہے اور ایک بار پھر 2023ءورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرلی ہے۔ 2015ءکے ورلڈ کپ کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے جبکہ 2019ءورلڈ کپ کی میزبانی انگلینڈ کو دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن