• news

ایشنر سیریز : مانچسٹر ٹیسٹ ‘ انگلینڈ368 رنز پر آﺅٹ ‘ آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم

مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز میزبان انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 368 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور فالو آن ہونے سے بھی بچ گئی۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بناکر مجموعی طورپر 331 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ نے چوتھے دن کا کھیل شورع کیا تو اسے فالوآن سے بچنے کے لئے مزید 34 رنز درکار تھے اور اس کی تین وکٹیں باقی تھیں۔ ٹیلنڈرز نے انگلینڈ کو فالوآن سے بچالیا۔ سٹورٹ براڈ 32، گریم لوان 11 اور میٹ پرائر 30 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ جیمز اینڈرسن 3 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔ پیٹرسڈل نے 4، مچل سٹارک نے 3، پیرسن نے 2 اور لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ کرس روجرز 12، ڈیوڈ وارنر 41، عثمان خواجہ 24، شین واٹسن 18، ڈیون سمتھ 19، بریڈ پیڈن 8 اور مچل سٹارک 11 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ کپتان مائیکل کلارک 30 اور ہیرس صفر رنز پر کھیل رہے ہیں۔ آسٹریلیا نے چوتھے روز کے اختتام تک 7 وکٹوں پر 172 رنز بناکر مجموعی طور پر 331 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔ چوتھے دن کا کھیل بارش اور خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا۔ کھیل جلد ختم ہونے پر آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کافی ناخوش تھے کیونکہ آج میچ کا آخری دن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن