ضلع کچہری لاہور کی ایچ آرسی برانچ میںبد نظمی
ضلع کچہری لاہور کی ایچ آرسی برانچ میںبد نظمی
مکرمی! آپ کے موقر اخبار کے ذریعے پہلے بھی ڈی سی او لاہور سے اپیل کی تھی کہ ضلع کچہری کی ایچ آر سی برانچ جو رجسٹریوں کے جلے ہوئے ریکارڈ کی درستگی کےلئے بنائی گئی ہے وہاں پر لوگو ں کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے کام نہ کرنے کے مختلف حیلے بہانے بنائے جاتے ہیں تمام ریکارڈ مکمل ہونے کے باوجود رجسٹریوں کی پڑتال نہیں کی جاتی اور برانچ میں ہر آدمی اپنا کام دوسرے پر ڈالتا ہے لوگوں کو چکر پہ چکر لگواتا ہے جو کام دنوں میں ہونے والا ہے اس کو مہینے لگا دیئے جاتے ہیں میرا تمام ریکارڈ مکمل ہونے کے باوجود میری رجسٹری جو کہ اصل ہے اور وہاں جمع ہے واپس نہیں کی جا رہی ہے لہٰذا اعلیٰ حکام سے اگرکوئی رحمدل ہے تو اپیل ہے کہ صورت احوال کا نوٹس لیا جائے اور لوگوں کو اس برانچ کی پریشانیوں سے بچایا جائے جہاں میرے جیسے کئی لوگ دھکے کھا رہے ہیں جن میں بزرگ اور بیوائیں بھی شامل ہیں (آفاق احمد ٹمپل روڈ لاہور 0300-4348805)