بھارت میں 19 سال سے قید 3 پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے
کراچی (این این آئی) بھارت میں 19 سال سے قید 3 پاکستانی شہری گھر پہنچ گئے۔ کراچی کے 3 ماہی گیر 19 سال قبل سمندر میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ غلطی سے بھارتی سمندری حدود میں چلے گئے جہاں سے ان تینوں ماہی گیروں کو بھارتی بحریہ نے گرفتار کر لیا۔ کراچی پہنچنے پر تینوں ماہی گیروں کے گھروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔