• news

یقین ہے نواز شریف کی حکومت عافیہ صدیقی کی جلد رہائی یقینی بنائے گی: فوزیہ صدیقی

لاہور (آئی این پی) امریکہ میں بے گناہ قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے نواز شریف اور انکی حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور امریکہ سے واپسی یقینی بنائےگی۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ آجکل وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور میں پاکستان امریکہ مذاکرات میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا ذکر نہ ہونے کے باوجود بھی مایوس نہیں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے کوئی جرم نہیں کیا لیکن اس کے باوجود اُسے سزا سنائی گئی اور مجھے یقین ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی حکومت جلد ازجلد امریکہ میں قید میری بہن کو رہا کروا کر پاکستان لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ ڈاکٹر صدیقی کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن