متعدد ارکان سینٹ، قومی اسمبلی نے اپنے ترقیاتی فنڈز فاٹا میں استعمال کئے : آن لائن
اسلام آباد (آن لائن) کابینہ سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان جنہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں فنڈز استعمال کرنے کی بجائے فاٹا میں استعمال کئے۔ ان میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، سابق وزیر اکرام مسیح گل، سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق اور موجودہ سندھ اسمبلی کی وزیر روبینہ سعادت قائم خانی ،پلوشہ خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ کے یہ فنڈز 2008ءتا مارچ 2013ءاستعمال کئے گئے یہ وہ ارکان ہیں جن کافاٹا سے کوئی تعلق نہیں۔ لیکن انہوں نے اپنا فنڈ فاٹا میں استعمال کیا جن میں رکن قومی اسمبلی پلوشہ خان ،روبینہ سعادت قائم خانی ،جمیلہ گیلانی، مہر النساءآفریدی مرحومہ، محترمہ فرحت خان، ڈاکٹر محترمہ سلطان بخاری اقلیتوں میں سے ڈاکٹر ارش کمار،اکرام مسیح گل شامل ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سینٹ کے ارکان میں سینئر چوہدری، گلشن سعید، ڈاکٹر صفدر عباسی، عبدالغفار قریشی، سردار علی، مولانا راحت حسین، پروفیسر محمد ابراہیم خان، سید اکبر شاہ اور طاہرہ لطیف شامل ہیں۔کابینہ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کی جائے گی۔