ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے
ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے
رحیم یا رخان (نمائندہ خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ملک بھر میں ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کیلئے آئندہ کچھ عرصے کے دوران مزید اقدامات کا اعلان کرنیوالا ہے جس سے توقع ہے اس سے پاکستان بھر میں ٹیکس دہندگان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ سامنے آئیگا۔ ذرائع کے مطابق تمام شہریوں کو اس بات کا پابند بنایا جا رہا ہے کہ وہ ایک لاکھ یا اس سے زائد کا لین دین صرف اور صرف کراس چیک کے ذریعے کریں گے۔ جبکہ آئندہ پانچ سال کے دوران یہ شرح بتدریج کم کر کے 10ہزار روپے تک لائی جائیگی جبکہ چیک با¶نس ہونے کی صورت میں چیک جاری کرنیوالے فرد یا فرم کو چیک کی مالیت کا کم از کم 100گنا جرمانہ عائد کیا جائیگا اور چیک جاری کرنیوالے شخص کی اس وقت تک ضمانت نہیں ہو سکے گی جب وہ چیک کی اس رقم اور جرمانہ چیک وصول کرنیوالے شخص کو ادا نہ کردے۔
ایف بی آر/ اقدامات