صوبائی وزیر آبپاشی کا پسرور‘ نارووال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
صوبائی وزیر آبپاشی کا پسرور‘ نارووال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
لاہور ( نیوز رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے تحصیل پسرور اور نارووال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں دورہ کیا۔ صوبائی وزیرنے تحصیل پسرور میں نالہ ڈیک کے سیلابی پانی سے متاثر ہونے والے دیہاتوں کا دورہ اور نالہ ڈیک کی قلعہ احمد آباد سے تتلے والی کے مقام تک توسیع کرنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے آج ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے موضعات پنج گرائیں، ککا پن اور کھیون چیمہ میں ڈیک نالہ میں طغیانی سے علاقہ میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں دورہ کیا ۔