• news

بھتہ خوری کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے احکامات

بھتہ خوری کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے احکامات

لاہور (نامہ نگار) پولیس حکام نے بھتہ خوری کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں بھتہ خوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سدباب کیلئے پولیس حکام نے بھتہ خوری کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور اس سلسلہ میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن