ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار
ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار
لاہور (نامہ نگار)انوےسٹی گےشن پولےس جنوبی چھاﺅنی نے ڈکےتی کی وارداتوں مےں ملوث ڈکےت گےنگ کے سرغنہ کو دو ساتھےوں سمےت گرفتار کرکے ان سے لوٹا لاکھوں روپے مالےت کا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کےا ہے ۔تفصےلات کے مطابق سی سی پی او لاہور نے ڈی آئی جی آپرےشنز رائے محمد طاہررائے اور ڈی آئی جی انوےسٹی گےشن ذوالفقار حمےد کو شہر مےں ڈکےتی کی واردوتوں مےں مےں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لئے خصوصی پولےس ٹےمےں تشکےل دے کر سپےشل مہم شروع کر نے کاحکم دےا ۔ جس پر اےس پی انوےسٹی گےشن کےنٹ سردار غےاث گل خان نے انچارج انوےسٹی گےشن جنوبی چھاﺅنی انسپکٹر ظفر اقبال اور دےگر اہلکاروں پر مشتمل اےک پولےس ٹےم تشکےل دی جس نے خفےہ اطلاع پر لاہور کے مختلف علاقوں مےں ڈکےتی کی وارداتوں مےں ملوث ڈکےت گےنگ کے سرغنہ بابر اور اس کے 2 ساتھےوں ےاسر اور عمران کو گرفتار کر کے ان سے2 موٹر سائےکلےں ,موبائل فون، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کےا ہے ۔