• news

سیالکوٹ: بھارتی فوج کی چار وہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ‘ گولہ باری

سیالکوٹ (نامہ نگار) چاروہ سیکٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ اور گولی باری کی۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی پر دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام کو کنٹرول لائن پر چاروہ سیکٹر پر بی ایس ایف نے بلااشتعال فائرنگ اور گولی باری شروع کر دی جس کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بی ایس ایف کے گولی باری کے جواب میں چناب رینجرز نے جوابی فائرنگ کی تو بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی جاسوسی طیارے نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن