عید پر موبائل فون سروس بند ہو سکتی ہے: صوبائی وزیر قانون
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر عید پر موبائل فون سروس بند ہو سکتی ہے۔ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ صوبائی حکومت وفاق سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریگی۔ صوبائی حکومت نے ابھی موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔