• news

تخریب کاروں نے سبی، مچھ کے درمیان 4 ٹاورز دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیئے

کوئٹہ ( اے پی پی) سبی اور مچھ کے درمیان نامعلوم افراد نے اتوار اور پیر کی درمیا نی شب 220 اور132 کے وی کے 4ٹاورز دھماکہ خیزموادسے اُڑادےئے ۔و اقعہ کے بعد 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن دھماکہ سے مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ ٹرانمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے کیسکو کے سسٹم میں 100 میگاواٹ مزید برقی قلت پیدا ہوگئی ۔تاہم 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن کو جزوی نقصان پہنچا۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق متاثرہ ٹاوروںکی مرمت وبحالی کاکام صوبائی حکومت کی جانب سے سکےورٹی کلیرنس ملنے کے بعدہنگامی بنیادوں پر شروع کیاجائے گا ۔گزشتہ شب کے اس نا خوشگوار واقعہ کے بعد 132کے وی ٹرانسمیشن لائن کی بندش سے صوبہ میں اس نیٹ ورک سے منسلک 15اضلاع میں بجلی کی مزیدقلت پیداہونے کی وجہ سے متاثرہ اضلاع میں اضافی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔متاثرہ اضلاع میں اضافی لوڈشیڈنگ پرکیسکونے زحمت پر صارفین سے معذرت کی ہے۔اس وقت مجموعی طورپر(ما سوائے مکران بیلٹ) صوبے میں بجلی کی کل طلب 1620میگاواٹ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس وقت 500 میگا واٹ بجلی دستیاب ہے۔

ای پیپر-دی نیشن