• news

18 ویں ترمیم میں تبدیلیاں قائمہ کمیٹیاں: مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی میں سینگ پھنس گئے

اسلام آباد(جاوید الرحمن/دی نیشن رپورٹ) صدارتی الیکشن کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن شدید اختلافات کے بعد اب پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کی پارلیمانی باڈیز اور 18ویں ترمیم میں مجوزہ تبدیلیوں پر سینگ پھنسا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے بعد امکان ہے کہ پیپلز پارٹی اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت کو قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم سمیت مختلف ایشوز پر ٹف ٹائم دیگی۔ یہ معاملہ کئی ہفتوں سے زیر التوا چلا آرہا ہے۔ قائمہ کمیٹیوں کے قیام کیلئے 5 جولائی کی ڈیڈ لائن تھی جو اب گزر چکی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو ہونے کی توقع ہے پیپلز پارٹی 4 قائم کمیٹیوں کی سربراہی بانٹ رہی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) 2 کمیٹیوں سے زیادہ سربراہی دینے کو تیار نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن