وزیراعظم کا مسجد نبوی میں افطار کا اہتمام ‘ کل وطن واپس پہنچیں گے
مدینہ منورہ + اسلام آباد (امیر محمد خان +وقت نیوز+ وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم نوازشریف نے مسجد نبوی میں افطار کا اہتمام کیا جس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ افطاری میں اسحاق ڈار، چودھری شہباز، احسن اقبال اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کے نجی دورے کے بعد آج اسلام آباد واپس پہنچیں گے، وزیراعظم 2 اگست کو پی آئی اے کی معمول کی پرواز سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے تھے ۔ وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کی بعد ازاں وہاں انہوں نے خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اور ولی عہد سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کےں ۔ وزیراعظم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مدینہ منورہ مےں روضہ رسول پر حاضری دی ۔ وزیراعظم اپنا نجی دورہ مکمل کر کے آج پاکستان واپس پہنچےں گے۔ دریں اثناءوزیراعظم نوازشریف آج ہنگامی اجلاس کی صدارت بھی کرینگے۔