بیگم کے ہاتھ کا کھانا پسندکرنیوالے کو سیاست میں نہیں آنا چاہئے:چودھری سرور
لاہور (نوائے وقت نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ جس کو بیگم کے ہاتھ کا کھانا پسند ہے اسے سیاست میں نہیں آنا چاہئے۔ نجی ٹی وی کو غیر رسمی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی و سماجی تقریبات میں شرکت کے باعث روزانہ گھر کا پکا کھانا نہیں کھایا جا سکتا۔ میں ون ڈش کا قائل ہوں، ونڈش کے کلچر کو فروغ دینا چاہئے۔ گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور نے اس موقع پر کہا کہ انہیں قیمہ کریلے پسند ہیں۔ جب ان کے پاس وقت ہو تو میرے ہاتھ کا کھانا شوق سے کھاتے ہیں۔ نرم طبیعت کے مالک ہیں، انہیں غصہ آتا ہے مگر تھوڑی دیر کے لئے۔