مارشل گرانولرز‘ ڈیل پوٹرو‘ سمانتھا سٹوسر نے ٹینس ٹورنامنٹ جیت لئے
ویانا+واشنگٹن+کیلیفورنیا (اے پی پی) سپین کے مارشل گرانولرز، ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو، آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر اور سلواکیہ کی ماگدالینا ریبا رینکوا نے حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر ٹینس ٹورنامنٹ جیت لئے۔ سپین کے مارشل گرانولرز نے آسٹریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں جان مناکو کو شکست دیکر کیریئر میں چوتھی بار اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں امریکہ کے دراز قد ٹینس سٹار جان اسنر کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سلواکیہ کی ماگدالینا ریبارینکوا نے مسلسل دوسرے مرتبہ سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں جرمنی کی آندریا پیٹکوویک کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے مسلسل دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ آسٹریلیا کی ففتھ سیڈ سمانتھا سٹوسر نے ٹاپ سیڈ وکٹوریہ آزارینکا کو شکست دیکر مرکری انشورنس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں وکٹوریہ آزارینکا کو شکست دی۔امریکہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلا روس کی ٹاپ سیڈڈ وکٹوریہ آزارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بیلاروس کی ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکا نے سربین اینا ائیوا نوچ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے سیمی فائنل میں سمانتھا سٹوسر نے فرانسیسی کھلاڑی ورجنی رزانو کو ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔