بھارتی کرکٹ بورڈ نے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بی سی سی آئی نے ممبئی ہائی کورٹ کے آئی پی ایل میچ فکسنگ انکوائری ٹربیونل کو غیر قانونی دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ انکوائری ٹریبونل قانونی اور آئینی ہے۔ سپریم کورٹ میں ٹربیونل کی تحقیقات کی حمایت کریں گے۔ اس سے پہلے انکوائری ٹریبونل نے اپنی تحقیقات میں صدر بی سی سی آئی کے داماد گروناتھ اور راجھستان رائلز ٹیم کے مالک راج کندرا کو فکسنگ الزامات سے کلئیر قرار دیا تھا۔