• news

پی آر ایف کا انٹرنیشنل روئنگ فیڈریشن کے صدر کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے تین رکنی آفیشلز کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان روئنگ فیڈریشن نے انٹرنیشنل روئنگ فیڈریشن کے صدر کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے تین رکنی آفیشلز کا اعلان کردیا ۔وہ پاکستان کی طرف سے ورلڈ صدر کے انتخاب میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ فیڈریشن نے جن تین آفیشلز کا اعلان کیا ہے ان میں پاکستان روئنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ایاز علی خان ‘ خزانچی عارف اکرام اور ایگزیکٹو ممبر ہارون رشید شامل ہیں حکام کے مطابق انٹرنیشنل روئنگ فیڈریشن کے صدر کا انتخاب کے لئے الیکشن 2 ستمبر کو کوریا کے شہر چنگجو میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے روئنگ حکام ووٹ کاسٹ کریں گے۔ حکام کے مطابق صدر کے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے پاکستان کا تین رکنی وفد 31 اگست کو کوریا روانہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن