• news

بے نظیر قتل کیس میں ہی نہیں انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں پر مشرف کا محاسبہ کیا جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن (آن لائن) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے دور حکومت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پرویز مشرف کا محاسبہ کیا جائے‘ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایشیائی بحرالکاہل کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر پولی ٹرسکاٹ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ امر حوصلہ افزاءہے کہ عدالتیں سابق فوجی سربراہ کے محاسبے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ صرف بے نظیر کیس ہی نہیں بلکہ مشرف دور حکومت کے دوران انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں پر ان کا احتساب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کے ثبوت ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پاس موجود ہیں۔ ہزاروں نہیں تو سینکڑوں افراد کو ان کے دور میں غائب کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور مخالف مسلح گروپوں کی طرف سے انسانی حقوق علمبرداروں پر بھی تشدد اور انہیں غائب کرنے کی شکایات شامل ہیں۔ ٹرسکاٹ نے کہا کہ پاکستان میں آج تک سکیورٹی فورسز کے کسی افسر کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن