• news

بیرون ملک پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں‘ لوڈشیڈنگ پر قابو کے حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری ملے گی: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی۔ چوہدری محمد سرور کی بطور گورنر پنجاب تقرری بیرون ملک پاکستانیوں کی ملک کیلئے شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ملک و قوم کی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔حکومت سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے وزراءاور سیکرٹریوں کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزرائ‘ سیکرٹریز اور افسران کیساتھ ساتھ مقامی اراکین اسمبلی بھی متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہم لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں اور قوم کو اس سلسلے میں جلد خوشخبری ملے گی۔ قبل ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے روایتی طریقوں کے ساتھ متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کے لئے شروع کئے جانے والے منصوبوں پرانتہائی تیز رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں تیار کیا گیا روڈ میپ دوررس نتائج کا حامل ہوگا۔ چین اور ترکی سمیت متعدد غیر ملکی کمپنیوں نے پنجاب میں کوئلے اور شمسی ذرائع سے توانائی پیداکرنے کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ترکی کے گروپ آف کمپنیزای اے ای کی جانب سے پنجاب حکومت کو سٹریٹ لائٹس سولرپر منتقل کرنے کیلئے تعاون کی پیش کش خوش آئند ہے اور امید ہے کہ اس ضمن میں جلد معاہدہ طے پاجائیگا جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں سٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا جائیگا جس سے نہ صرف بجلی کی خاطرخواہ بچت ہو گی بلکہ سٹریٹ لائٹس لوڈشیڈنگ کے دوران بھی روشن رہیں گی۔ وہ گزشتہ روز لندن روانگی سے قبل ماڈل ٹاو¿ن میں ترکی کے انرجی سیکٹر سے وابستہ گروپ آف کمپنیز ای اے ای کے نمائندہ وفد سے گفتگوکر رہے تھے۔ شہباز شریف نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے دو ماہ کے دوران ٹھوس حکمت عملی اپنائی ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے تا ہم اس محاذ پر مزید تندہی اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت توانائی سیکٹر میں انقلابی اصلاحات لارہی ہے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ پر دوبارہ کام کا آغاز کیا جا رہا ہے اور چینی انجینئر زپاکستان آرہے ہیں- چولستان میں قائد اعظم سولر پارک بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ترکی کے وفد کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ ترکی کی کئی کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کی ہے۔ میٹرو بس پراجیکٹ کا شاندار منصوبہ پاک ترک دوستی کی بہترین مثال ہے۔ اس موقع پر ترک گروپ آف کمپنیزای اے ای کے سربراہ سمیل پرک نے پنجاب حکومت کو سٹریٹ لائٹس سولرانرجی پر منتقل کرنے کیلئے تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کیساتھ سٹریٹ لائٹس کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کیلئے معاہدہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوںنے وزیر اعلی شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نے گیارہ ماہ کی قلیل مدت میں میٹروبس پراجیکٹ جیسا بڑا منصوبہ مکمل کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ دریں اثناءشہباز شریف سے گزشتہ روز ماڈل ٹاﺅن میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو تاریخی مینڈیٹ دیا ہے۔ پانچ سالہ دور میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔ اگر چہ ملک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے لیکن عز م و ہمت ، لگن اور اجتماعی کاوشوں سے ملک کو درپیش مسائل پر قابوپانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔علاوہ ازیں شہباز شریف نے شیعہ علماءکونسل کے ڈویژنل صدر شیخ منظور حسین کی بیٹے سمیت قاتلانہ حملے میں ہلاکت کا سخت نوٹس لیاہے اور متعلقہ اداروں کو ملزموں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس واقعہ کی مکمل رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شیخ منظور حسین (مرحوم) ایک اچھے، ملنساراوردرد دل رکھنے والے امن پسند انسان تھے اور انہوں نے ضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرصنعت و تجارت چوہدری محمد شفیق انور نے شیخ منظور حسین (مرحوم) اور انکے بیٹے کی وفات پران کے لواحقین بیٹے شیخ اسد منظور، رانا محمد حسین، سید مجید زیدی ، بابر الزمان و دیگرسے اظہار تعزیت اور فاتح کے موقع پر کیا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف 3 روزہ نجی دورے پر لندن پہنچے ہیں۔ وزیر اعلیٰ عید لندن میں منائیں گے وہ لندن میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن