امریکہ نے ملا نذیر گروپ کے سربراہ بہاول خان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر لیا
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے طالبان کے کمانڈر بہاول خان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر لیا۔ بہاول خان ملا نذیر گروپ کے سربراہ ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بہاول خان کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالنے کے احکامات جاری کئے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے طالبان رہنما کے اثاثے منجمد کرتے ہوئے امریکی شہریوں پر ان سے کسی قسم کے لین دین پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہاول خان خودکش حملہ آوروں کو سہولیات فراہم کرنے اور القاعدہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے میں بھی ملوث ہیں۔